حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، آیت اللہ علی رضا اعرافی کے تعزیتی پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
انا اللہ و انا الیہ راجعون
مرجع عالیقدر حضرت آیت اللہ العظمیٰ حضرت آیت اللہ شبیری زنجانی دامت برکاته
سلام علیکم بما صبرتم
آپ کی متقی اور پرہیزگار زوجہ محترمہ کے انتقال کی دکھ بھری خبر موصول ہوئی۔
مجھے یقین ہے کہ معارفِ اہلبیت علیہم السلام کی ترویج میں ان کی آپ کے ساتھ کئی سالوں کی صحبت و خدمت سمیت عالم اور پرعزم بچوں کی تربیت انہیں ان کے ابدی گھر میں ایک قابل قدر اور عظیم مقام عطا کرے گی۔
عالیجناب کی اچھی صحت اور پُروقار طولِ عمر کی تمنا کرتے ہوئے آپ اور آپ کے فرزندوں سے مرحومہ و مغفورہ کے انتقال پر تعزیت و تسلیت کا اظہار کرتا ہوں اور خداوند متعال سے اس باعظمت خاتون کے حضرت صدیقہ طاہرہ (س) کے ساتھ محشور ہونے اور باقی پسماندگان کے لیے اجر و ثواب کی دعا کرتا ہوں۔
علی رضا اعرافی
سرپرست حوزہ علمیہ